ڑ*طوفانی بارش نے متعدد کچی چار دیواریاں منہدم پاک ایران ریلوے ٹریک متاثر

گ* ریلوے ٹریک کو پانی نے بہہ کر لے گیا ، مال بردار ریل سروس کی آمد رفت معطل رہی

پیر 11 مارچ 2024 20:45

; کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2024ء) دالبندین میں گزشتہ شب طوفانی بارش نے متعدد کچی چار دیواریاں منہدم پاک ایران ریلوے ٹریک متاثر سورگل،اور مضافاتی کلیوں کے گھروں میں پانی داخل گاڑیاں ندی نالوں کے تغیانی میں پھنس گئیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دالبندین اور گردونواح میں طوفانی بارش نے تبائی مچایا متعدد کچی چار دیواریاں، منہدم ہوگئے دالبندین کے قریب پاک ایران ریلوے ٹریک کو پانی نے بہہ کر لے گیا جس کی سبب پاک ایران مال بردار ریل سروس کی آمد رفت معطل رہی دالبندین، فیصل کالونی،سورگل،ڈنو ودیگر کلیوں میں سیلابی ریلے کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا ڈسڑکٹ چیئرمین عبد الودود خان سنجرانی، وائس چیئرمین اسفندیارخان یار محمد زئی، اور میونسپل کمیٹی کا عملہ ،انتظامیہ لوگوں کے مدد کے لیے موقع پر پہنچ گئے پھنسے گاڑی کو ریسکیو کرلیا جبکہ متاثرہ کلیوں کا دورہ کیا نقصانات کا جائزہ لیا گیا تاہم بارش سے کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ متعدد لوگوں کے کچے مکانات اور چار دیواریاں گر گئے جنکا تخمینہ لگایا جارہا ہے ندی نالوں میں پانی آنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی بروز پیر ڈسڑکٹ چیئرمین عبد الودود خان سنجرانی کی قیادت میں اجلاس بلایا گیا لوگوں کے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی اور متعلقہ اداروں کو لوگوں کے بروقت امداد کرنے پر زور دیا تاکہ لوگوں کو بھروقت ریلیف مل سکیں۔