قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد

پیر 11 مارچ 2024 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2024ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقدس مہینہ میں ہمارے وطن عزیز میں امن اور خوشحالی آئے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دعا ہے اس بابرکت مہینہ کے طفیل ہمارے وطن عزیز میں امن اور خوشحالی آئے ،ملک سے مشکلات کا خاتمہ اور عوام الناس کو آسانیاں نصیب ہوں ۔