فیصل آباد، مارکیٹ کمیٹی نے برائلر گوشت کی قیمت 606روپے کلو مقرر کر دی،انڈے 263روپے درجن

منگل 12 مارچ 2024 14:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2024ء) فیصل آباد میں منگل کے روز گردن،پوٹا،کلیجی سمیت برائلر گوشت606 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 263روپے درجن ہو گئی۔اس سلسلہ میں منگل کے روز چیئر مین مارکیٹ کمیٹی فیصل آباد کی جانب سے جاری کی گئی ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر مرغی زندہ فی کلو گرام تھوک کا ریٹ403 روپے اور زندہ پر چون ریٹ 418روپے مقرر کیا گیا جبکہ برائلر مرغی کے گوشت بمعہ گردن،کلیجی، پوٹا کی قیمت 606روپے فی کلو مقرر کی گئی۔

مزید برآں مارکیٹ کمیٹی فیصل آباد کی جانب سے انڈہ فارمی تھوک پیٹی کے نرخ 7770روپے جبکہ فی درجن فارمی انڈے کے ریٹ263روپے مقرر کئے گئے۔علاوہ ازیں سبزیوں میں آلو اول 52 سے 55 روپے،پیاز درجہ اول225 سے232 روپے،ٹماٹر درجہ اول 160روپے، ادرک تھائی لینڈ 540 سے 550روپے، لہسن چائینہ590 سے 610روپے،لیموں چائینہ 120 سے 125روپے،پھول گوبھی 110،ٹینڈی 120 روپے کلو،گھیا کدو 195 سے205 روپے کلو،،مٹر95 سے 100روپے،شملہ مرچ 220 روپے،گاجر50روپے کلو،دھنیا100 سے105 روپے فی کلو گرام،شلجم45 سے 50 روپے اور مونگرے 135 سے140روپے فی کلو فروخت ہوتے رہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے پھلوں میں سیب کالا کولو315 سے325 روپے کلو،امرود 185 سے 190 روپے،کیلا185 سے 190 روپے فی درجن، پپیتا290 سے 300 روپے فی کلو،کینو اول 130 سے 140روپے فی درجن اوراناربدانہ 640 سے 650 جبکہ انار قندھاری اول310 سے 320 روپے فی کلو میں فروخت کیا گیا