میرپورخاص ڈی ایس پی جھڈو کی ایس ایچ او جھڈو کے ہمراہ سفینہ گٹکا فروش عناصر کے خلاف کاروائی انڈین سفینا گٹکا برآمد ملزم گرفتار پولیس

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری منگل 12 مارچ 2024 14:01

میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ 2024ء ) ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی جھڈو ہمراہ ایس ایچ او جھڈو کی سفینہ گٹکا فروش عناصر کے خلاف خفیہ اطلاع پر تابڑ توڑ کاروائیوں کا سلسلہ جاری.

(جاری ہے)

ڈی ایس پی جھڈو ہمراہ ایس ایچ او جھڈو کی متعلقہ تھانے کی حدود میں کامیاب کاروائی کرتے ہوۓ ملزم گل حسن ولد محمد اشرف رہائش گاؤں محموآباد کنری ڈسٹرکٹ عمرکوٹ کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے 60 پیکٹ سفینہ گٹکا برآمد کئے گئے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 21/2024 زیر دفعہ 4/8 جھڈو تھانے میں درج، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری.