Live Updates

خاورمانیکا کیخلاف درج ایف آئی آر کے اخراج کی درخواست پرسماعت 18 مارچ تک ملتوی

منگل 12 مارچ 2024 15:31

خاورمانیکا کیخلاف درج ایف آئی آر کے اخراج کی درخواست پرسماعت 18 مارچ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کیخلاف زمین پر قبضہ کے الزام میں درج ایف آئی آر کے اخراج کے لئے دائر درخواست پر سرکاری وکیل کو دلائل پیش کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست پر منگل کو سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خاور مانیکا پر اینٹی کرپشن نے قبرستان کی زمین پر قبضے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

خاور مانیکا کی مذکورہ کیس میں ضمانت ہو چکی ہے۔ مگر اینٹی کرپشن کے پاس کیس ابھی درج ہے۔ عدالت مذکورہ کیس کی ایف آئی آر خارج کرے۔ سرکاری وکیل نے دلائل دیے کہ اس میں چالان ابھی تک جمع نہیں ہوا۔چالان تیار ہے، بس جمع ہونا ہے۔ چالان کے بارے میں متعلقہ پراسیکیوٹر سے پوچھ کر بتاتا ہوں۔ جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ آپ چالان جمع کروائیں۔ عدالت نے سرکاری وکیل کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات