رشبھ پنت کو آئی پی ایل 2024 کھیلنے کی اجازت مل گئی

منگل 12 مارچ 2024 16:51

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2024ء) بھارت کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو بورڈ آف کنٹرول فارکرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی)کی میڈیکل ٹیم نے انڈین پریمیئر لیگ 2024 میں شرکت کی منظوری دے دی ہے۔ بی سی سی آئی کے مطابق رشبھ پنت کی میڈیکل رپورٹ مثبت آنے پر ان کو آئی پی ایل میں کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ رشبھ پنت دسمبر 2022 میں خطرناک روڈ ایکسیڈنٹ کا شکار ہوئے جس کے بعد انہوں نے 14 ماہ ری ہیب اور ری کوری کا عمل مکمل کیا، اور اب میڈیکل رپورٹ درست آنے پر انہیں آئی پی ایل کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی کے مطابق فاسٹ بائولر محمد شامی انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) سے باہر ہو گئے ہیں۔ محمد شامی کا دائیں ایڑھی کا کامیاب آپریشن ہوا ہےاور وہ بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ نے کہا ہے کہ رشبھ پنت رواں سال ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہیں تو یہ ہمارے لئے بہت خاص ہوگا، رشبھ ہمارا اثاثہ ہیں۔ رشبھ پنت ایکسیڈنٹ کے دوران شدید چوٹوں کی وجہ سے کرکٹ سے طویل عرصہ کے لئے باہر ہوگئے تھے لیکن اب وہ میڈیکل فٹ ہیں اور رواں ماہ شروع ہونے والی آئی پی ایل میں شرکت کریں گے۔ رشبھ پنت آئی پی ایل کے 17 ویں ایڈیشن میں دہلی کیپٹلز کی نمائندگی کریں گے۔\932