رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کا آغاز ہوتے ہی ناجائز منافع خور بھی متحرک ہوگئے

بہاولنگر میں انتظامیہ اپنی ہی جاری کردہ پرائس لسٹ کے مطابق بیف اور مٹن کا گوشت فروخت کرانے میں ناکام ہوگئیں

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم منگل 12 مارچ 2024 15:59

بہاولنگر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 مارچ2024 ء) رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کا آغاز ہوتے ہی ناجائز منافع خور بھی متحرک ہوگئے بہاولنگر میں انتظامیہ اپنی ہی جاری کردہ پرائس لسٹ کے مطابق بیف اور مٹن کا گوشت فروخت کرانے میں ناکام ہوگئیں رمضان المبارک کے  مہینہ کا آغاز ہوتے ہی ناجائز منافع خوروں نے شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیا ہےاورشہری منہ مانگے دام پر گوشت خریدنے پر مجبور ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف انتظامیہ اپنی ہی جاری کردہ پرائس لسٹ کے مطابق گوشت کی فروخت میں ناکام ہو گئی ہے اورشہری منہ مانگے دام پر گوشت خریدنے پر مجبور شہر میں قصابوں نے انتظامیہ کے احکامات ہوا میں آڑا دئیے ۔ بیف کا گوشت شہر میں 8سو 9سو روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ بیف کا سرکاری ریٹ 6سو روپے کلو مقرر ہے۔ مٹن کا گوشت 12سو روپے کلو سرکاری ریٹ مقرر ہے۔مٹن کا گوشت شہر میں 2ہزار سے 22سو روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریس کمروں میں بیٹھ کر پرائس لسٹ جاری کرتے ہیں۔ انتظامیہ گرانفروشوں کو نکیل ڈالنے میں ناکام ہوگئیں ہے۔

متعلقہ عنوان :