9 مئی واقعات میں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید ، اعجاز چوہدری ، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر لیا گیا

منگل 12 مارچ 2024 17:16

9 مئی واقعات میں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید ، اعجاز چوہدری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2024ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی کے واقعات میں مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے کے دو مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماوں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید ، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوپدری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کو عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کر رکھی ہیں،عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کرتے ہوئے کاروائی 26 مارچ تک ملتوی کر دی،مقدمہ میں عمر سرفراز چیمہ ،ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری سمیت دیگر نامزد ہیں،ملزمان کیخلاف ماڈل ٹائون میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے دو مقدمات درج ہیں،مقدمات میں ملزمان پر بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔