بارشوں کا طاقتور سلسلہ 22 اضلاع میں منگل سے داخل ہوگیا

منگل 12 مارچ 2024 22:37

بارشوں کا طاقتور سلسلہ 22 اضلاع میں منگل سے داخل ہوگیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2024ء) بارشوں کا طاقتور سلسلہ بلوچستان کے 22 اضلاع میں منگل سے داخل ہوگیا جس سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ دنوں بلوچستان میں سب سے زیادہ بارش دالبندین میں 18ملی میٹر ریکارڈ کی گئی اور کوئٹہ میں 13 اور قلات میں 6 ملی میٹر بارش ہوئی۔دالبندین میں بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث مختلف علاقوں میں کئی کچے مکانات اور ان کی دیواریں گرگئیں جبکہ کوئٹہ دالبندین قومی شاہراہ پرسیلابی ریلوں کی زد میں آکر کئی گاڑیاں پھنس گئی تھیں۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے ساحلی اور شمال بالائی علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیاریلوے حکام کے مطابق برساتی پانی ریلوے ٹریک پر آنے سے ٹریک پر شگاف پڑگئے جس کے سبب کوئٹہ تفتان سیکشن پر ٹرین سروس معطل ہوگئی۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلات، چاغی، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، خضدار، چاغی، نوشکی، واشک، مستونگ، جھل مگسی اور لورالائی میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔