نادرا ڈیٹا لیکس کیس میں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار، کیس کی سماعت ملتوی

منگل 12 مارچ 2024 23:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2024ء) جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کی عدالت نے نادرا ڈیٹا لیکس کیس میں ملزمان کے ناقابل ضانت وارنٹ گرفتاری برقراررکھتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز تھانہ رمنا میں درج مقدمہ کی سماعت کے دوران شکایت کنندہ خورشید احمد اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش،ہوئےدوران سماعت ملزمان ڈائریکٹر نادرا عامر بخاری،سیف اللہ،محمد علی اور محمد فاروق عدالت پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ کیس کی مزید سماعت 22 اپریل تک ملتوی کی گئی۔