ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کا نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس سہولیات کادورہ

سپورٹس بورڈ پنجاب کے تمام سپورٹس کمپلیکس کے دروازے کھلاڑیوں کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں‘ڈی جی سپورٹس پنجاب

منگل 12 مارچ 2024 23:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2024ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس سہولیات کادورہ کیا ہے، انہوں نے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس ، ٹینس کورٹس ، ٹینس سٹیڈیم ،ای لائبریری اینڈ یوتھ سنٹر، جمنازیم ہال ، سائیکلنگ ویلوڈروم ، انٹرنیشنل ٹینس کورٹس اورکانٹینٹ باڈی سپورٹس سنٹر کا معائنہ کیا اور افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس سہولیات میں صفائی کے معیار کو بہتر کیا جائے ، ٹینس کورٹس ، جمنازیم ہال و دیگر سٹیڈیم میںکھلاڑیوں کو کھیلنے کی بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں، سپورٹس بورڈ پنجاب کی تمام سہولیات کے دروازے کھلاڑیوں کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ، نوجوان گراؤنڈز میں آئیں اور سپورٹس سہولیات سے استفادہ حاصل کریں ،تعلیمی اداروں میںافسران جاکرطا لب علموں کو گراؤنڈمیں آنے کی دعوت دیں،ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میںنئے تعمیر ہونیوالے کانٹینٹ باڈی سپورٹس سنٹر کا معائنہ کیااور اس کے جلد افتتاح کا اعلان بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ڈی پی ایم یو قیصر رضانے مختلف منصوبوں بارے ڈی جی سپورٹس پنجاب کو بریفنگ دی ہے ، ڈائریکٹرسپورٹس یاسمین اختر،ڈائریکٹرایڈمن محمد کلیم ، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز رانا ندیم انجم ،ڈپٹی ڈائریکٹر ظہوراحمد، عطاء الرحمن اور طارق خانزادہ بھی اس موقع پر موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :