محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی ڈائریکٹر جنرل و چیف ایگزیکٹیو پی پی آئی ایف ثمن رائے کی مختلف وفود سے ملا قات

منگل 12 مارچ 2024 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2024ء) محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی ڈائریکٹر جنرل و چیف ایگزیکٹیو پی پی آئی ایف ثمن رائے سے مختلف وفود نے ملا قات کی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بچے خدا کا عظیم تحفہ اور زندگی کی زینت ہیں۔ بدلتی ہوئی دنیا کے مسائل کو دیکھتے ہوئے خاندانی منصوبہ بندی ہر شادی شدہ فرد کی ضرورت بن چکی ہے۔ اسلام شادی کے بعد افزائش کو اہمیت دیتا ہے۔

علمائے دین اور اعلیٰ درجے کے محققین نے اسلام میں خاندانی منصوبہ بندی کے مسئلہ پر غور کرتے ہوئے فتویٰ جاری کیا ۔لوگوںکو غیر جانبدارانہ اور قابل اعتماد معلومات فراہم کرنے کی کوشش کے طور پر اس موضوع پر متعدد کتابیں اور مقالے لکھے گئے ہیں جو خاندانی منصوبہ بندی کے اسلامی اور قانونی پہلوؤں کے بارے میں اپنے شکوک و شبہات کو دور کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ا سلام میں خاندانی منصوبہ بندی کی قانونی حیثیت بہت اہمیت کی حامل ہے، تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے مضر اثرات اور اسلامی تعلیمات، اور فتاوی جیسے موضوعات پر معروف مذہبی علمائے کرام اور اسکالرز کی لکھی اور مرتب کی گئی ہیں۔ اسلامی تعلیمات کے تناظر میں خاندانی منصوبہ بندی کو بہتر طریقے سے سمجھنا از حد ضروری ہے۔محکمہ بہبود آبادی اور پاتھ فائنڈر انٹرنیشنل نے ''پیدائش کی جگہ اور مانع حمل کے اسلامی نقطہ نظر'' پرباہمی مشاورت سے ٹیلی ویژن پروگرام تیارکئے۔

یہ مواد سب تک رسائی اور وسیع تر پھیلاؤ کو بڑھانے کے لیے یوٹیوب پر رکھا گیا ہے۔ یہ پروگرام خاندانی منصوبہ بندی اور مانع حمل کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔جو اسلامی نقطہ نظر کا استعمال کرتے ہوئے زچگی کی صحت اور پیدائش کے وقفہ کے بارے میں سماجی رویوں پر استوار کرتے ہیں۔