رجب طیب اردوان کی آصف زرداری کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

دونوں رہنمائوں کا باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور

منگل 12 مارچ 2024 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2024ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر آصف علی زرداری کو مبارکباد د ی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترک صدر طیب رجب اردوان نے آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ دونوں صدور نے دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔صدر زرداری نیترک صدر کی نیک تمنائوں پر شکریہ اداکیا اور جلد ہی انہیں پاکستان مدعو کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔