میرپورخاص سول اسپتال وارڈ کے باہر فٹ فارتھ پر عورت کی ڈلیویری

اور ڈلیوری تک وارڈ میں نہیں آئی جہاں اسٹاف کو میسج آیا اسٹاف نے جلد ان کو وارڈ نمبر میں منتقل کردی، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سول سرجن ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر/ سول ہسپتال میرپورخاص ڈاکٹر نصراللہ شیخ

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری بدھ 13 مارچ 2024 17:03

میرپورخاص(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ2024 ء) میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سول سرجن ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر/ سول ہسپتال میرپورخاص ڈاکٹر نصراللہ شیخ نے مختلف اخبارات میں شایع ہونے والی خبر ہسپتال کے وارڈ کے باہر عورت کی ڈلیوری ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مریضہ صدوری زوجہ آصف کا ہسپتال میں معائنہ کیا گیا اور مزید بہتر معائنہ و علاج کے لیے وارڈ میں ریفر کیا گیا .

وومن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نذہت کے مطابق مذکورہ مریضہ اپنی ایک رشتہ دار خاتون کے ساتھ سیدھا لیبارٹری چلی گئی اور 6 بجے تک لیبارٹری میں نہیں آئی اور فرسٹ ایڈ سینٹر سے ایک پیغام آیا کہ ایک عورت کی وارڈ کے باہر ڈلیوری ہوئی ہے فوری طور پر اسٹاف پہنچ کر اس کو وارڈ میں منتقل کیا گیا ،مریضہ کے ساتھ آنے والی رشتہ دار حلیمہ نے تصدیق کی کہ وہ لیبارٹری کی طرف گئے اور ڈلیوری تک وارڈ میں نہیں آئے جب ان کےشوہر وارڈ پہنچے تو ان کا بھی یہی کہنا تھا کہ انھیں ہسپتال اسٹاف کے خلاف کسی بھی قسم کی شکایت نہیں ہے .

ایم ایس کے مطابق سول ہسپتال میں  اسی روز دو ڈلیوری  آپریشن اور ایک میجر آپریشن کی گئیں علاوہ ازیں اسی روز سول ہسپتال میں 14 نارمل ڈلیوریاں کی گئیں . ایم ایس ڈاکٹر نصراللہ شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ماہ فروری میں 134 آپریشن کے ذریعے ڈیلیوریز ہوئیں 220 نارمل ڈیلیوریز کروائی گئیں جبکہ 2370 مریضوں کا اوپی ڈی میں معائنہ کیا اور 582 داخل مریضوں کا علاج کیا گیا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :