نمل میں دو سابق پروفیسرزکی وفات پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

بدھ 13 مارچ 2024 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2024ء) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) میں دو سابق پروفیسرز ، پروفیسرڈاکٹر ضیا الحق یوسفزئی (مرحوم) اور پروفیسر ڈاکٹر اللہ بخش ملک (مرحوم) کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی سابق ریکٹربریگیڈئیر (ر) ڈاکٹر عزیز احمد خان تھے جبکہ ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) شاہد محمود کیانی ، ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئیر شہزاد منیر ، ڈینز، ڈائریکٹر ز ،مرحومین کے لواحقین ، فیکلٹی ممبران اور طلباء کی کثیر تعداد بھی تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر عزیز احمد خان نے کہا کہ مرحومین کے ساتھ کئی دہائیوں سے پروفیشنل اور ذاتی تعلق رہے، دونوں احباب کو اپنی خدمات کے لحاظ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) شاہد محمود کیانی نے بھی اظہار خیال کیا ۔

متعلقہ عنوان :