رمضان المبارک میں نادارومستحق افراد خیال رکھنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر صوابی

جمعرات 14 مارچ 2024 11:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2024ء) ضلعی انتظامیہ صوابی کی جانب سےمختلف مقامات پرماہ رمضان میں نادار اور مستحق افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے رمضان دسترخوان کا اہتمام جاری ہے۔ رمضان دسترخوان سرکاری مہمان خانہ واقع باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور ، ڈی ایچ کیو ہسپتال صوابی اور ڈرگ ری ہیبیلیٹیشن سنٹر شاہ منصور میں لگاۓ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کارِ خیر میں ضلعی انتظامیہ صوابی سمیت سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ اورسیلانی ویلفئیر ٹرسٹ شامل ہیں۔ رمضان دسترخوان کےحوالے ڈپٹی کمشنر صوابی ڈاکٹر طارق اللہ کا کہناہے کہ رمضان المبارک کے اس با برکت مہینے میں نادار اور مستحق افراد کا خیال رکھنا حکومت اور معاشرے کے مخیر حضرات کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ اس نیک کام میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔رمضان دستر خوان میں مسکین، مسافروں اور ہسپتال انے والے تیمارداروں کیلئے فری سحری وافطاری کا اہتمام کیا گیا ۔ یہ سلسلہ رمضان المبارک کے پورےمہینے میں سحری اور افطاری میں جاری رہیگا۔