افغانستان میں برف باری اور سردی کے باعث 60 افراد ہلاک،23 زخمی

جمعرات 14 مارچ 2024 13:39

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2024ء) افغانستان میں شدید برف باری اور سردی کے باعث 60 افراد ہلاک جبکہ 23 زخمی ہو گئے ۔ شنہوا کےمطابق نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان صائق نے کہا ہے کہ افغانستان بھر میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران شدید برف باری، بارشوں اور منجمد موسم کی وجہ سے 60 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

انہون نے ایک پر جاری وڈیو بیان میں کہاکہ شدید برفباری کے باعث 1600 مکانات تباہ اوت ایک لاکھ 77 ہزار مویشی ہلاک ہو چکے ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی نے قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کے تعاون سے ملک کے مختلف حصوں میں 22,400 سے زیادہ متاثرہ خاندانوں کو خوراک، غیر غذائی اشیاء اور نقدی فراہم کی ہے۔شدید سرد موسم اور برف باری نے حال ہی میں افغانستان کے کچھ حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جہاں کچھ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ ■