فلپائن نے منشیات کی غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف نگرانی تیز کردی

جمعرات 14 مارچ 2024 13:44

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2024ء) فلپائن نے منشیات کی غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف نگرانی تیز کردی ہے۔شنہوا کے مطابق فلپائنی کوسٹ گارڈ ( پی سی جی )کے کمانڈنٹ رونی گل گاون نے کہا ہے کہ فلپائن منشیات کی غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف لڑنے کے لیے نگرانی کے اقدامات کو تیز کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اہلکاروں کو حکم دیا کہ وہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کریں اور غیر قانونی منشیات کے خلاف کارروائیوں اور سمندر میں مشکوک سرگرمیوں کی صورت میں زیادہ مضبوط نگرانی کے نظام کے لیے مقامی ماہی گیروں کے نیٹ ورک کو مضبوط کریں۔

واضح رہےکہ فلپائن میں اکثر منشیات کے سمگلر ممنوعہ اشیا کو سمندر کنارے چھپادیتے ہیں جسے سمندر کے کنارے کی کمیونٹیز کی مدد سے ڈھونڈا جا سکتا ہے ۔2018 میں پولیس نے ماہی گیروں کے ذریعے سمندر سے بھاری مقدار میں کوکین ضبط کی تھی۔

متعلقہ عنوان :