ایس ای سی پی نے کمپنیوں کے اضافی حصص جاری کرنے کے ریگولیشنز میں ترامیم کر دیں

جمعرات 14 مارچ 2024 17:42

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2024ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کمپنیوں کے اضافی حصص کے اجراء سے متعلق ریگولیشنز، کمپنیز (Ferther Issu of Shares) ریگولیشنز، 2020 میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ترامیم متعارف کرادی ہیں۔ ان ترامیم کے ذریعے، اضافی حصص (رائٹ ایشو) کے اجراء کے طریق کار کو سہل بنا دیا گیا ہے اور جامع معلومات کی فراہمی اور معیاری رپورٹنگ کے تقاضوں کے ذریعے سہل اور آسان بنا دیا گیا ہے۔

اب، قطع نظر اس کے کہ رائیٹ ایشو کا حجم کچھ بھی ہو، جاری کنندگان پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور ایس ای سی پی، دونوں سے پیشکش کی دستاویز پر رائے حاصل کریں گے۔ ترامیم کے ذریعے، سرمایہ کاروں کو باخبر فیصلے کرنے میں معاونت فراہم کرنے اور جاری کنندہ سے متعلق اہم معلومات کے لئے، پیشکش کی دستاویز میں درست اعداد و شمار اور معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مزید ازاں، ڈائریکٹرز اور اہم شیئر ہولڈرز کے لیے یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ وہ وضاحت کریں گے کہ وہ رائیٹ ایشو سبسکرائب کریں گے یا ان کو الاٹ شدہ حصص کی سبسکرپشن کا بندوبست کریں گے۔ یہ شرط پہلے ان تمام ڈائریکٹرز/ خاطر خواہ شیئر ہولڈرز بشمول ڈائریکٹرز/ خاطر خواہ شیئر ہولڈرز کے لیے لاگو تھی جو کہ رائیٹ ایشو کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے۔

اب اختلاف کرنے والے ڈائریکٹرز/بنیادی شیئر ہولڈرز کو انڈرٹیکنگ جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے اور ان کے حق استحقاق کا حصہ عام لوگوں کو پیش کردہ حصے کے ساتھ انڈر رائٹ کیا جا سکتا ہے۔رائیٹ ایشو کے علاوہ حصص کے مزید اجراء کے لئے، جہاں حصص کا اجراء مستقبل کے واقعات پر منحصر ہو، درخواست دہندگان کے لیے کمپنیز ایکٹ کے سیکشن 83(b1) کے تحت منظوری حاصل کرنے کے وقت کچھ تقاضوں کی تعمیل کو یقینی بنانا عملی طور پر ممکن نہیں تھا۔

اس لیے، شیئر جاری کرنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے مخصوص مستثنیات متعارف کرائے گئے ہیں۔ مستثنیات کے قابل اطلاق ہونے کا فیصلہ کرنے میں کسی بھی صوابدیدی تشریح کو کم کرنے کے لیے، مستقبل میں پیش آنے والا واقعہ جو اس طرح کے مستثنیات کو راغب کرے گا، ضابطوں میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے۔ اسپانسرز اور اس سے منسلک کمپنیوں / وابستہ انڈرٹیکنگز کے لیے، اجراء کے بعد حصص کی فروخت پر پابندی کی مدت اب دو سال کر دی گئی ہے اور اسپانسرز/ ایسوسی ایٹس کے علاوہ دیگر افراد کے لیے، اسے چھ ماہ کر دیا گیا ہے۔

ان ترامیم کے نتیجے میں، کمپنیز (حصص کے مزید اجراء ) ریگولیشنز، 2020 اب صرف لسٹڈ کمپنیوں کے لیے لاگو ہوں گے، کیونکہ ایس ای سی پی، پہلے ہی غیر انداج شدہ پبلک اور پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کے حصص کے مزید اجراء سے متعلق الگ شرائط و ضوابط متعین کر چکا ہے۔