ڈپٹی کمشنر پشین نے مہنگے دام گوشت فروخت کرنے پر قصابہ سیل ،کم وزن روٹی فروخت کرنے پر تندور مالکان کو جرمانہ عائد کر دیا
جمعرات 14 مارچ 2024 19:33
(جاری ہے)
واضح رہے کہ پشین میں ماہ صیام کے دوران عوام کو ریلیف دینے کیلئے ٹک ٹاک اڈہ میں سستا رمضان بازار قائم کردیاگیا، رمضان بازار رمضان المبارک کے اختتام تک جاری رئیگا۔
اس سے قبل ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر انجمن تاجران کے تعاون سے عوام کو ماہ رمضان میں ریلیف فراہم کر نے کیلئے ٹک ٹاک اڈہ میں رمضان سستا بازار کا باقاعدہ افتتاح کردیا ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر رمضان المبارک سستا بازار میں اشیائ خوردنوش کی چیزوں کے مختلف سٹالز لگائے گئے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان مندوخیل نے بتایا کہ رمضان سستابازار صبح نوبجے سے لے کر شام چھ بجے تک کھلا رہیگا سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی روزانہ کی بنیادوں پر اسسٹنٹ کمشنراور تحصیلدار کاروائیاں کریں گے سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی سے متعلق شکایتی سیل قائم کیا گیا ہے عوام کنٹرول روم یا ڈی سی آفس کو فوری اطلاع دیا کریں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جاسکے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے کہاکہ کوئٹہ ٹو پشین ٹوڈی سروس کے کمپنی کو وارننگ دی گئی کہ چارافرادسواری سے زائد سواری بٹھانے اور زیادہ کرایہ وصول کرنے والے کمپنی کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور منی پٹرول پمپ مالکان فی لیٹر پٹرول دوسوسے زائد فروخت کرنے پر منی پٹرول پمپ سیل کردئیے جائیں گے ضلع میں آمان وآمان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور لیویز اہلکار افطاری سے لیکر سحری تک اپنے علاقوں میں گشت کررہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.