اورکزئی میں تمام تعلیمی ادارے فعال کئے جائیں ‘ ماموزئی عوام

جمعرات 14 مارچ 2024 22:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2024ء) قوم ماموزئی اورکزئی کے نمائندوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اورکزئی میں تمام تعلیمی ادارے فعال کئے جائیں انہوں نے کہا کہ قوم ماموزئی میں آپریشن کے بعد واپسی کے باوجود وہاں کے تعلیمی ادارے بحال نہ ہو سکے مارچ و اپریل سے نئے تعلیمی سال کی آغاز کے باوجود ضلع اورکزئی قوم ماموزئی کے فی میل سکول تاحال غیر فعال اور اساتذہ اپنی ڈیوٹیوں پر موجود نہیں ہے جس سے طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہورہی ہے صوبائی وزیر تعلیم، ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی اور منتحب نمائندگان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قوم ماموزئی کے تعلیمی صورتحال پر ازخود نوٹس لیں غیر فعال سکول کو فی الفور فعال اور تمام فیمیل اساتذہ کو ڈیوٹیوں کا پابند بنایا جائے تاکہ بچوں کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ سکے۔

متعلقہ عنوان :