کینیڈین ہائی کمشنر کے وفد کامیثاق سینٹر تھانہ کینٹ کا دورہ

سی پی او راولپنڈی اور دیگر حکام نے وفد کا استقبال کیا

جمعرات 14 مارچ 2024 23:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2024ء) کینیڈین ہائی کمشنر کے وفد نے جمعرات کے روز میثاق سینٹر تھانہ کینٹ کا دورہ کیااس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو ڈاکٹر احسان صادق بھی وفد کے ہمراہ تھے سی پی اوراولپنڈی سید خالدہمدانی، ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر، ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ سمیت دیگر سینئرافسران نے وفد کا استقبال کیاسی پی اونے وفد کو میثاق سنٹر میں دی جانے والی سہولیات اور اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی اے ایس پی کینٹ انعم شیر نے وفد کو پولیسنگ اورپبلک سروس ڈیلیوری کے اقدامات سے آگاہ کیا اس موقع پر سی پی اونے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویڑن کے مطابق میثاق سینٹر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے کردار ادا کر رہا ہے میثاق سینٹرزکا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے جہاں اقلیتی برادری کے مسائل فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں وفد نے میثاق سنٹر کی افادیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ میثاق سینٹر کا قیام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور حکومت پنجاب کی جانب سے اقلیتوں کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔