جیکب آباد میں گندے نالے میں گر کر بچے کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ازخود نوٹس لے لیا

جمعرات 14 مارچ 2024 19:40

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2024ء) جیکب آباد میں گندے نالے میں گر کر بچے کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ازخود نوٹس لے لیا۔عدالت نے میونسپل چیئرمین، ایڈمنسٹریٹر، چیف میونسپل آفیسر اور دیگر حکام کو 18 مارچ کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ بچہ نالے میں گرکر جاں بحق ہوا، ایمبولینس تک فراہم نہیں کی گئی، ذمہ دار ذاتی طور پر پیش ہوکر رپورٹ دیں۔ عدالت نے محکمہ صحت سے بچے کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔گزشتہ روزجیکب آباد میں 6 سال کا فرحان علی نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا۔