چوری کی وارداتوں میں اضافہ تشویشناک ہے ، شہر کے مختلف علاقوں میں دن دہاڑے موٹر سائیکل چھیننے

جمعرات 14 مارچ 2024 21:05

ی*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2024ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ سرپرست مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی شیخ مولانا عبد الاحد محمد حسنی مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ عبد الحق حقانی مولانا محمد ایوب مولانا محمد اشرف جان مفتی غلام نبی محمدی مفتی عبد السلام ریئسانی مولانا محمد ایوب حافظ مسعود احمد حافظ شبیر احمد مدنی حافظ سراج الدین حاجی محمد شاہ لالا حاجی ولی محمدبڑیچ میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا میر فاروق لانگو حاجی صالح محمدمفتی نیک محمد فاروقی مولانا حافظ سردار محمد نورزئی حافظ خلیل احمد سارنگزئی مولانا جمال الدین حقانی مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا محمد عارف شمشیر حافظ دوست محمد مفتی محمد ابوبکر ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ اور دیگر نے کہا ہے چوری کی وارداتوں میں اضافہ تشویشناک ہے ، شہر کے مختلف علاقوں میں دن دہاڑے موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات پولیس کی غفلت کا نتیجہ ہے ، گزشتہ دنوں رئیسانی روڈ مسلم اتحاد کالونی ہزار گنجی سمیت سبزل روڈ پر موٹر سائیکل نقدی اورموبائل چھیننے کی واردتیں ہوئیں جو باعث افسوس ہے اسی طرح مختلف علاقوں سے یونٹوں نے عوامی شکایت درج کروائی کہ رہزنی کے واقعات میں اضافے کے باعث عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ نے بارہا اپیل کی ہے اور حکام سے ملاقاتوں میں نشان دہی کی ہے کہ شہر کو ہر قسم سماجی اور اخلاقی برائیوں سے پاک کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے مگر بدقسمتی سے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جاتی ۔ ماہ مقدس میں جرائم پیشہ عناصر سرگرم ہو چکے ہیں اس کے خلاف کاروائی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔