ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا اے ایس آئی خوررشید احمد شہید کی برسی پر خراج عقیدت

جمعہ 15 مارچ 2024 14:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے اے ایس آئی خورشید احمد شہید کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سیالکوٹ پولیس کابہادر سپوت اے ایس آئی خورشید احمد شہید نے 2000 میں شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئےجرائم پیشہ افراد کا مقابلہ کرتے ہوئےجام شہادت کےنوش کیا ۔قوم کے اس بہادر بیٹے کی برسی کے موقع پرپولیس کے اعلیٰ افسران نے شہید کے گھر جا کر فیملی سے ملاقات کی، قبرپر حاضری دی اور شہید کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :