ڈیٹا کسی بھی ملک کی ترقی میں اثاثہ ہے،مردم شماری سے حاصل ہونے والے ڈیٹا سے فائدہ اٹھانے کے لئے کام کرنا ہے، احسن اقبال

جمعہ 15 مارچ 2024 16:49

ڈیٹا کسی بھی ملک کی ترقی میں اثاثہ ہے،مردم شماری سے حاصل ہونے والے ڈیٹا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) وفاقی وزیر منصوبندی ،ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈیٹا کسی بھی ملک کی ترقی میں اثاثہ ہے،مردم شماری سے حاصل ہونے والے ڈیٹا سے فائدہ اٹھانے کے لئے کام کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ادارہ شماریات کے دورے کے موقع گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ادارہ شماریات کی طرف سے مردم شماری کو ممکن بنانا قابل تعریف ہے،ڈیٹا کسی بھی ملک کی ترقی میں اثاثہ ہے،مردم شماری سے حاصل ہونے والے ڈیٹا سے فائدہ اٹھانے کے لئے کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یقین ہے اس ڈیٹا کی بنیاد پر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے،آبادی میں اضافے کا رحجان ایک بار پھر بڑھ رہا ہے،آبادی میں اضافے کی شرح 2.55فیصد ہو گئی ہے،آبادی میں اضافے کی شرح کم کرکے پیداوار کو بڑھانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سے عوام کا معیارزندگی چیلنجز سے دو چار ہو گی ،صوبے آبادی کی شرح کم کرنے پرکام کریں،ہمارے آدھے بچے خوراک کی کنی کا شکار ہیں،بچوں کی ذہنی استعدادکارمتاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیٹا کے استعمال سے ملکی ترقی اور منصوبہ بندی میں مدد ملے گی ،ڈیٹا فیصلہ سازی کے معیار کو بڑھائے گا، مردم شماری سے فائدہ اٹھانے کا وقت آگیا ہے،مردم شماری پر قومی اتفاق رائے ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ادارہ شماریات یونیورسٹیوں کے ساتھ بھی روابط کو فروغ دیں،طلبہ اور محققین اس ڈیٹا سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :