چین امریکا کو گرہن نہیں لگا سکتا، امریکی سفیر

جدید ترین ریسرچ اور ٹیکنالوجی میں امریکا کہیں آگے ہے،نکولس برنر

جمعہ 15 مارچ 2024 17:43

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2024ء) امریکی سفیر نکولس برنز نے کہا ہے کہ چین امریکا کو گرہن نہیں لگا سکتا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں امریکا کے سفیر نکولس برنز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جدید ترین ریسرچ اور ٹیکنالوجی میں امریکا کہیں آگے ہے۔

(جاری ہے)

نکولس برنز نے کہا کہ 2023 میں امریکا چین تعلقات زیادہ مستحکم ہوئے، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات تعمیری تھی۔دوسری جانب امریکا میں چین کے سفیر نے ڑائی فینگ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ امریکی صدر کی حالیہ ملاقات نے دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں مدد کی۔

متعلقہ عنوان :