چین ، صوبہ شانزی میں کوئلے کی کان کے حادثے میں پھنسے تمام7کان کن ہلاک

جمعہ 15 مارچ 2024 17:43

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2024ء) شمالی چین کے صوبہ شانزی میں کوئلے کی کان کے زیر زمین گودام میں پھنسے تمام 7 کان کنوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی۔ جمعہ کو مقامی حکام کے مطابق کوئلے کی صنعتی کارپوریشن کی کوئلے کی کیتاؤیان ڑنلانگ نامی کان میں ریسکیو آپریشن ختم کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زانگیانگ کاؤنٹی کی انتظامیہ کے مطابق کان سے آخری لاش جمعہ کی صبح تقریباً ساڑھے چھ بجے نکال لی گئی۔

کان کے سربراہ گاؤ نائچون نے بتایا کہ کہ زیر زمین گودام میں حادثہ گزشتہ پیر کی رات کو اس وقت پیش آیا جب کان کن کوئلے کے خراب فیڈر کی مرمت کر رہے تھے۔اس وقت وہاں سات کا نکن موجود تھے جبکہ جب کوئلے کا زیر زمین گودام منہدم ہونے سے پانی کے لائنیں پھٹ گئی اور جائے حادثہ پر پانی بھر گیا جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکل درپیش رہی۔

متعلقہ عنوان :