احسن اقبال کا ادارہ شماریات کا دورہ ،کامیاب ڈیجیٹل مردم شماری کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد

جمعہ 15 مارچ 2024 19:30

احسن اقبال کا ادارہ شماریات کا دورہ ،کامیاب ڈیجیٹل مردم شماری کے کامیاب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) وزیر منصوبندی احسن اقبال کی زیرصدارت ادارہ شماریات میں اجلاس ڈیجیٹل مردم 2023 کے کامیاب انعقاد پر ادارہ شماریات کے مبارکباد دی گئی۔ اجلاس میں ادارہ شماریات کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو ایک جامع بریفنگ دی جبکہ وفاقی وزیر نے کامیاب ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے کامیاب انعقاد پر ادارہ شماریات کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر ادارہ شماریات نے مختلف امور، وفاقی وزیر کو بریفنگ دی جن میں ڈیٹا فیسٹ 2024 کا انعقاد، ، معاشی مردم شماری کی تیاری، جو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہو گی اور دیگر امور شامل ہیں پر بریفنگ دی گئی۔بعد ازاں، میڈیا سے بات کرتے ہوے وفاقی وزیر نے کہاکہ ادارہ شماریات کی طرف سے ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کو ممکن بنانا قابل تعریف ہے انہوںنے کہاکہ ڈیٹا کسی بھی ملک کی ترقی میں اسٹرٹیجک اثاثہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مردم شماری سے حاصل ہونے والے ڈیٹا سے فائدہ اٹھانے کے لیے کام کرنا ہے، انہیں یقین ہے اس ڈیٹا کی بنیاد پر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے گا۔انہوںنے کہاکہ ڈیٹا فیصلہ سازی کے معیار کو بڑھائیگا مردم شماری سے فائدہ اٹھانے کا وقت آگیا ہے مردم شماری پر قومی اتفاق رائے ہوا ہے ، میں ڈیٹافیسٹ میں ملک بھر سے لوگوں کوشریک کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ ادارہ شماریات یونیورسٹیوں کے ساتھ بھی روابط کو فروغ دیں گے جبکہ طلبہ اور محققین اس ڈیٹا سے استفادہ کر سکتے ہیں۔وفاقی وزیر نے ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے نتیجے ہونے آبادی میں اضافے کے رحجان کو خطرناک قرار دیا جو آبادی میں 2.55فیصد اضافہ ہے۔ جبکہ انکا کہنا تھا کہ آبادی میں اضافے کی شرح کم کرکے پیداوار کو بڑھانا ہے۔ جبکہ انہوں نے صوبوں پر زور دیا کہ وہ آبادی کی شرح کم کرنے پرکام کریں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے آدھے بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں جبکہ بچوں کی ذہنی استعدادکارمتاثر ہو رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ڈیٹا کے استعمال سے ملکی ترقی اور منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔