اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو ہول سیل لیول پرکنٹرول کیا جائے ، گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس

جمعہ 15 مارچ 2024 19:53

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ضیاءالحق(شیخ فیصل ایوب) نے کہا ہے کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو ہول سیل لیول پر کنٹرول کیا جائے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی اور سٹاکسٹ لیول پر چیکنگ کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئرنائب صدرحمیس گلزارمغل اورنائب صدر عادل ندیم کے ہمراہ مختلف صنعتی وتجارتی ایسویسی ایشن سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ فروٹ اور سبزیوں کی ڈیمانڈ اور سپلائی کو ہول سیل سطح پر قابوپایاجائے۔ضلعی انتظامیہ کو بھی چاہیے کہ پرائس اور کوالٹی کے حوالے سے چیمبرکو نمائندگی دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی پرقابوپانے کیلئے حکومتی کاوشیں نچلی کی بجائے درمیانی سطح پرکی جانی چاہییں۔ تاجر برادری حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ بازاروں اور عام مارکیٹوں میں دستیاب اشیاء کا معیار بہتراور ان مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے تاکہ غریب اور متوسط طبقہ کو بھی اشیاء ضروریہ سستے نرخوں پر باآسانی دستیاب ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :