آل پاکستان عبدالستار رمضان ٹرافی،ملیر سپورٹس کی شاندار کامیابی

جمعہ 15 مارچ 2024 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) آل پاکستان عبدالستار رمضان ٹرافی میں ملیر سپورٹس نے شاندار کامیابی حاصل کی جبکہ قائد آباد ینگسٹرز کو دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، ارباز خان کو شاندار سنچری اور اسد الرحمن کو تباہ کن بائولنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز لانڈھی جیم خانہ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں ملیر سپورٹس نے قائد آباد ینگسٹرز کو 20رنز سے شکست دیدی، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے ملیر سپورٹس نے 216رنز کا ٹارگٹ دیا،اوپنر بیٹر آرباز خان نے 5 چوکوں اور9 چھکوں کی مدد سے شاندار سنچری اور عامر ادریس نے30رنز بنائے، بہادر علی،ذکا اللہ نے دو،دو وکٹیں حاصل کی۔

جواب میں قائد آباد ینگسٹرزعمدہ مقابلے کے بعد 196رنز بنا سکی،عامر جرار نے شاندار 96اور بہادر علی نے 43رنز کی عمدہ اننگز کھیلی،آف اسپنر اسد الرحمن نے تباہ کن بولنگ کر تے ہوئے 30رنز کے عوض چھ کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ عفنان خان نے دو وکٹ حاصل کی،میچ کے اختتام پر آرباز خان اور اسد الرحمن کو مشترکہ طو رپہ مین آف دی میچ دیا گیا، میچ کو سیف اللہ مگسی،متین شیخ نے سپر وائز کیا جبکہ طارق اقبال آفیشل اسکورر تھے۔

متعلقہ عنوان :