سوات ،سنٹرل ہسپتال میں بحریہ دسترخوان کے تحت افطاری کا اہتمام

جمعہ 15 مارچ 2024 19:55

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) سوات میں سنٹرل اسپتال میں بحریہ دسترخوان کے تحت افطاری کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی منیر حلیمزی،ڈاکٹر محمد خان اور محکمہ سوشل ویلفیئر نے افطاری میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

’’رمضان دسترخوان‘‘ کے سنٹرل ہسپتال میں بحریہ دسترخوان کے تعاون سے افطاری کا اہتمام کیا گیا ہے۔جس میں روزانہ کی بنیاد پردرجنوں لوگ افطاری میں شریک ہوتے ہیں۔ خاص طور پر سنٹرل ہسپتال کے مریضوں کے لواحقین، مسافر اور نادار لوگ آتے ہیں اور افطار دسترخوان پر افطاری کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :