حمزہ شہباز کی کامیابی کیخلاف عالیہ حمزہ کی درخواست مسترد

درخواستگزار کے الزامات پر باقاعدہ تحقیقات،شواہد ریکارڈ کرنے کی ضرورت ہے،الیکشن کمیشن

جمعہ 15 مارچ 2024 21:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف عالیہ حمزہ کی درخواست مسترد کردی۔جمعہ کو قومی اسمبلی کے حلقے این ای118لاہور سے حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف عالیہ حمزہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

تحریری حکمنامے میں عالیہ حمزہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہاکہ درخواست گزار الیکشن ٹریبونل سے رجوع کر سکتی ہیں،درخواست گزار کے الزامات پر باقاعدہ تحقیقات، شواہد ریکارڈ کرنے کی ضرورت ہے۔عالیہ حمزہ نے حمزہ شہباز کو جتوانے کیلئے ریٹرننگ افسر پر دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔