صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ادویات چوری کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

جمعہ 15 مارچ 2024 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ( پی آئی سی ) ادویات کی چوری کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت علی جان خان کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے - خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پی آئی سی میں ادویات کی چوری کے واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

(جاری ہے)

پی آئی سی سے ادویات کی چوری کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔