حمزہ شہبازشریف کاشمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

ہفتہ 16 مارچ 2024 17:33

حمزہ شہبازشریف کاشمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف کاشمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ وطن کے لئے اپنی جان نچھاور کرنے والے پاک فوج کے شہدا کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔شہدا کی لازوال قربانیوں سے سینچے گئے چمن پر کوئی میلی آنکھ نہیں ڈال سکتا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ دہشتگردی کے عفریت کو پہلے بھی شکست دی تھی اور اب بھی اسے نیست و نابود کریں گے۔