ترکیہ کی دفاعی صنعت کی نئی اعلیٰ درجے کی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری کرنے کی کوششوں کا خیرمقدم کر تے ہیں ، نیٹو

اتوار 17 مارچ 2024 09:10

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2024ء) نیٹو کے سیکرٹری جنرل ہینز سٹولٹن برگ نے کہا کہ وہ ترکیہ کی دفاعی صنعت کی نئی اعلیٰ درجے کی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری کرنے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ٹی آر ٹی کے مطابق ہینز اسٹولٹن برگ نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو کے ہیڈ کوارٹر میں پریس کو ترک دفاعی صنعت سے متعلق اپنا جائزہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ نیٹو اتحاد میں دوسری سب سے بڑی فوج ہے اور اچھی تربیت یافتہ اور لیس فوجی دستے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ترک حکومت کے ساتھ ساتھ ترکیہ کی دفاعی صنعت کی جانب سے جنگی طیاروں سمیت نئی اعلیٰ درجے کی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری کرنے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہوں جو کہ اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس حقیقت کا بھی خیرمقدم کرتا ہوں کہ ترکیہ نے بائراکتار ڈرونز تیار کیے ہیں جو جو کئی سالوں سے بہت کارآمد ثابت ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹولٹن برگ نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ فوجی صلاحیتوں کی ترقی اور پیداوار میں تمام اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیٹو کے اتحادیوں کو ترکیہ کے ساتھ زیادہ تجارت کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ میں نے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ کئی سالوں میں جو دوستی اور تعاون استوار کیا ہے اسے بھی قیمتی سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ترکیہ نیٹو کے پرعزم اتحادی ہے اور مجھے ان کے ساتھ کام کرنے پر خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ان کے ساتھ بہت سے مختلف شعبوں میں کام کرنے کا موقع ملا، جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، ہمارے مشترکہ دفاع کو مضبوط کرنا اور یوکرین کی حمایت شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :