بشریٰ اقبال کا عامر لیاقت حسین کو خراجِ عقیدت، ویڈیو وائرل

بشریٰ اقبال نے کلام پڑھ کر عامر لیاقت حسین کی یاد تازہ کردی

اتوار 17 مارچ 2024 10:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2024ء) نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے ماہِ رمضان کی آمد پر اٴْنہیں خاص انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔پاکستان میں رمضان ٹرانسمیشن کے بادشاہ کہلانے والے مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے اٴْن کی پٴْرانی یادوں کو تازہ کرنے کے لیے اپنی سحر انگیز آواز میں خوبصورت کلام پیش کیا ہے۔

سیدہ بشریٰ اقبال نے مرحوم عامر لیاقت حسین کی پٴْرانی تصاویر کی مدد سے نعتیہ کلام کی ویڈیو بنائی ہے جس کے آغاز میں وہ اپنے سابق مرحوم شوہر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے چند اشعار پڑھتی ہیں۔بشریٰ اقبال اشعار پڑھنے کے بعد اپنی آواز میں ‘ایمان رمضان’ کے نام سے خوبصورت کلام پڑھتی ہیں، اس کلام کی ویڈیو بھی بشریٰ اقبال نے ہی پروڈیوس کی ہے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کلام کی ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی طرف سے رمضان ٹرانسمیشن کے علمبردار مرحوم عامر لیاقت حسین کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہوں۔سیدہ بشریٰ اقبال کی آواز میں کلام سٴْن کر مداحوں کا کہنا ہے کہ اس کلام نے ایک بار ہمیں مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی یاد دلا دی ہے، یہ رمضان اٴْن کے بغیر ادھورا ہے۔