غ*رانا مشہود احمد نے الیکشن نتائج الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

اتوار 17 مارچ 2024 17:50

ؐلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2024ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود احمد نے اپنے حلقہ کے الیکشن نتائج الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا،رانا مشہود نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنرل الیکشن 2024 میں سب سے زیادہ دھاندلی پی ٹی آئی کے آزاد امیدواران نے کی،پورے ملک میں دھاندلی کا شور اور واویلا شروع کر دیا،ایک مثال پی پی 172 میں سرعام دھاندلی اور ڈِھٹائی کی صورت میں ملتی ہے،میاں اظہر نے اس حلقے میں آر او کے ساتھ مل کر اصل نتائج کو تبدیل کیا، آر آو نے ملی بھگت سے فارم 45 کی گنتی کی بجائے فارم 47 میں 2730 ووٹوں سے ہروا دیا،ری کاؤنٹنگ میں رانا مشہود احمد کے ووٹوں میں واضح برتری آنا شروع ہو گئی تو حماد اظہر نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کر دیا،ری کاؤنٹنگ کے عمل کو متنازعہ بنا دیا،آر او کی ملی بھگت سے ری کاؤنٹنگ بلاوجہ معطل کر دی اور فارم 49 جاری کر دیا،میں اپنے حق کے لیے آخری سطح تک جاؤں گا، انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے کے عوام کے حق کے لیے آخری حد تک جاؤں گا۔

انشاء اللہ فتح ہماری ہوگی۔