Live Updates

kکمشنر لاہور کا اتوار کے روز بھی مختلف بازاروں کا دورہ

ڑ* ایگریکلچر پرائس شاپس اور شکایات کاونٹرز کو فرنٹ پر لگانے کی ہدایت کردی

اتوار 17 مارچ 2024 19:45

ؐلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2024ء) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے پرائس چیکنگ کے حوالے سے اتوار کے روز بھی مختلف بازاروں کے دورے کیے۔ کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا نے ٹاون شپ رمضان ماڈل بازار اور میاں پلازہ رمضان ماڈل بازار کا دورہ کیا۔ اے سی ماڈل ٹاون صاحبزادہ یوسف اور اے سی رائے ونڈ زینب طاہر بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر لاہور نے ایگریکلچر پرائس شاپس اور شکایات کاونٹرز کو فرنٹ پر لگانے کی ہدایت کردی۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ ماڈل بازار کمیٹی سینئر سٹیزنز کیلئے باسہولت کاونٹرز یقینی بنائے اور رش کو مینیج کرے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ آج تمام اضلاع کے تمام پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں۔ ناجائز منافع خوری پر سخت کاروائی ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر رمضان ماڈل بازاروں میں چکن و گوشت کے نوٹیفائیڈ ریٹ پر بھی 15روپے فی کلوگرام کمی گئی ہے۔

کمشنر لاہور نے آج کے نوٹیفائیڈ ریٹس کے مطابق سبزیوں اور پھلوں کی قیمت فروخت کو چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام مجسٹریٹس عام مارکیٹوں پر فوکس رکھیں۔ معیار و قیمتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہے۔ لاہور میں سخت پرائس چیکنگ ہورہی ہے، آج 56 ناجائز منافع خوروں کیخلاف کاروائی ہوچکی ہے۔ رمضان ماڈل بازاروں میں تمام اشیائ کی دستیابی اور معیار کو یقینی بنایا گیا ہے۔

کمشنر لاہورنے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس ہر دکان اور ریڑھی پر ریٹ لسٹ آویزاں کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ کمشنر لاہورنے ماڈل بازاروں میں پیاز، لیموں اور لہسن کی کوالٹی کو چیک کیا اور صارفین سے فیڈبیک لیا۔علاوہ ازیں کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے پرائس چیکنگ کے حوالے سے وحدت کالونی ماڈل رمضان کا اچانک دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے بازار میں موجود خریداروں و سینئر سٹیزنز سے خصوصی طور پر بات چیت کی۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے شہریوں کے ریلیف کے لیے ماڈل بازاروں میں خصوصی انتظامات کرائے ہیں۔ سینئر سٹیزن نے بتایا کہ عام بازار میں پیاز سرکاری قیمت پر مل رہا ہے۔ ماڈل بازار میں اس سے بھی سستامل رہا ہے۔ صارفین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑی بات ہے کہ ماڈل بازاروں میں سرکاری قیمتوں سے بھی کم قیمتیں ہیں۔ کمشنر لاہور نے مختلف دکانوں پر وزن کے پیمانوں کو خصوصی طور پر چیک کرکے اطمینان کیا۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ماڈل بازاروں کے دوروں کا مقصد صد فیصد سہولیات کو یقینی بنانا ہے۔ کمشنر لاہور نے ماڈل بازار میں ایگریکچر فیئر پرائس پر اشیاء کے معیارپر اطمینان کا اظہار کیا۔ کمشنرلاہور محمد علی ندھاوا کے ہمراہ اے سی ماڈل ٹاون صاحبزادہ یوسف بھی موجود تھے۔ کمشنر لاہور نے بازار میں موجود خریداروں سے اشیاء کی فراہمی و کنٹرول قیمتوں کے حوالے سے بات چیت کرکے اظہار اطمینان کیا
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات