جنوبی وزیرستان میں کمرے کی چھت گرگئی، بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

اتوار 17 مارچ 2024 22:45

جنوبی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2024ء) جنوبی وزیرستان میں کمرے کی چھت گرگئی جس کے باعث بچوں سمیت 6افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تحصیل برمل کعلاقے راغزائی میں کمرے کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا۔چھت گرنے کے باعث کمرے میں موجود 6افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ جاں بحق افراد میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے سے زخمی 3افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔