پولینڈ کی آئیگانتالیہ سویٹیک نے انڈین ویلز اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

پیر 18 مارچ 2024 09:40

کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈکھلاڑی آئیگانتالیہ سویٹیک نے دوسری مرتبہ انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 22 سالہ پولینڈ کی ٹینس کھلاڑی نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں حریف یونانی کھلاڑی ماریہ ساکاری کو شکست دی ۔انڈین ویلز کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈکھلاڑی آئیگانتالیہ سویٹیک نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے یونان کی حریف ٹینس کھلاڑی ماریہ ساکاری کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 0-6 سے ہر اکر نہ صرف ٹورنامنٹ جیت لیا بلکہ دوسری مرتبہ ویمنز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ آئیگانتالیہ سویٹیک نے اپنی عمدہ کھیل کی بدولت 69 منٹس میں ماریہ ساکاری کو شکست دی۔اس فتح کے بعد آئیگانتالیہ سویٹیک کے ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز کی مجموعی تعداد 19 ہوگئی ہے ، جن میں چار گرینڈسلام ٹائٹلز بھی شامل ہیں۔ آئیگانتالیہ سویٹیک کا رواں سال کا یہ دوسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے۔ \932