حماس کی قید میں ہمارے فوجی افسر اب زندہ نہیں، اسرائیلی فوجی حکام

پیر 18 مارچ 2024 12:52

حماس کی قید میں ہمارے فوجی افسر اب زندہ نہیں، اسرائیلی فوجی حکام
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) اسرائیلی فوجی حکام نے گزشتہ روز دعوی کیا ہے کہ حماس کی قید میں موجود اسرائیلی فوجی افسر اب زندہ نہیں ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا تھا کہ 22 سالہ کیپٹن ڈینیئل پیریز 7 ویں آرمرڈ بریگیڈ کی 77 ویں بٹالین میں پلاٹون کمانڈر تھا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا تھا کہ کیپٹن ڈینیئل پیریز کا تعلق جنوبی افریقہ سے تھا لیکن وہ 2014 میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ اسرائیلی علاقے یاد بن یامین میں آ کر بس گیا تھا۔

اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق کیپٹن ڈینیئل پیریز کے اہلِ خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے کہ وہ اب زندہ نہیں ہے تاہم مذکورہ فوجی افسر کی لاش اب بھی حماس کے قبضے میں ہے۔اسرائیلی فوجی حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیپٹن ڈینیئل پیریز کی موت کا اعلان خفیہ اداروں کی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔اس سے قبل اسرائیل کی جانب سے کیپٹن ڈینیئل پیریز کا شمار 253 یرغمالیوں میں کیا جا رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :