شمالی کوریا کا 2 ماہ بعد بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیا گیا میزائل بیلسٹک ہو سکتا ہے،جاپانی کوسٹ گارڈ

پیر 18 مارچ 2024 12:52

شمالی کوریا کا 2 ماہ بعد بیلسٹک میزائل کا تجربہ
پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) جنوبی کوریا اور جاپان کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کورین فوج کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل جزیرہ نما کوریا کے مشرق میں سمندر میں فائر کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جاپانی کوسٹ گارڈ نے کہاکہ شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیا گیا میزائل بیلسٹک ہو سکتا ہے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور جاپان کی وزارتِ دفاع کے مطابق شمالی کوریا نے پیر کی صبح مشرقی سمندر کی طرف کم از کم 3 مشتبہ بیلسٹک میزائل فائر کیے ۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے 2 ماہ سے زائد عرصے کے بعد اس نوعیت کا تجربہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن کو صدارتی انتخاب جیتنے پر شمالی کوریا نے مبارک باد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :