وزیراعظم شہبازشریف سے ہندوکمیونٹی کو مذہبی تہواروں پرسرکاری چھٹی ، ایڈوانس تنخواہ دینے کا مطالبہ

پیر 18 مارچ 2024 13:15

وزیراعظم شہبازشریف سے ہندوکمیونٹی کو مذہبی تہواروں پرسرکاری چھٹی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) پاکستان ہندوکونسل کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے وزیراعظم سے ہندوکمیونٹی کو ان کے مذہبی تہواروں پر سرکاری چھٹی اور ایڈوانس تنخواہ دینے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر رمیشن کمارونکوانی نے کہا کہ ہندوبرادری کو 25 مارچ کو ہولی کے تہوار پرسرکاری چھٹی اور ایڈوانس سیلری دی جائے۔ اقلیتی برادری کو ان کے مذہبی تہواروں پر چھٹی دیئے جانے کی قرار داد پہلے ہی قومی اسمبلی میں پیش کرچکا ہوں۔