اڈہ پلاٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ، تیسرا فرار

زاہد نامی شہری نے ڈکیتی کی واردات پر 15 پر کال کی ،پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی

پیر 18 مارچ 2024 13:15

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) رائے ونڈ اڈہ پلاٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق محمد زاہد نامی شہری نے 15 پر اطلاع دی کہ تین ڈاکوئوں نے اس سی30 ہزار نقدی اور موبائل چھین لیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملبے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوئوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک جبکہ تیسرا فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں کی تاحال شناخت نہیںہو سکی،قانونی کارروائی کے بعد دونوں لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا جبکہ تیسرے ڈاکو کی تلاش جاری ہے ۔