بغیرلائسنس اورہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف دوبارہ کریک ڈائون کا حکم

خلاف ورزی پر وائیلٹر کا لائسنس بھی چیک جائے، نہ ہونے پر ڈبل جرمانے کیا جائے‘سی ٹی او عمارہ اطہر

پیر 18 مارچ 2024 13:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) بغیر لائسنس اورہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف دوبارہ کریک ڈائون کا حکم دیدیا گیا ۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ہدایت کی ہے کہ مال روڈ، کینال روڈ،جیل روڈ سمیت تمام اہم شاہراہوں پر خصوصی چیکنگ کی جائے، کاہنہ،نشتر،رائے ونڈ روڈ و دیگر مضافاتی شاہراہوں پر بھی کریک ڈائون کیا جائے ۔

خلاف ورزی پر وائیلٹر کا لائسنس بھی چیک جائے، نہ ہونے پر ڈبل جرمانے کیا جائے۔

(جاری ہے)

سی ٹی او نے کہا کہ شہر بھر میں کہیں بغیر ہیلمٹ کوئی موٹرسائیکل چلاتا نظر نہ آئے، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل نظر آنے پر متعلقہ بیٹ آفیسر،سیکٹر انچارج کے خلاف محکمانہ کارروائی کا عندیہ دیدیا گیا ۔عمارہ اطہر نے کہا کہ ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کے انتہائی مثبت اثرات، ہیڈ انجری کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے ،ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے ہسپتالوں میں غیر معمولی لوڈ میں کمی دیکھنے میں آئی، 90 فیصد شہریوں کا ہیلمٹ پہننا خوش آئندہ، مزید سختی کرنے کی ضرورت ہے۔

ا نہوں نے بتایا کہ رواں سال کے دوران 50 ہزار سے زائد موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی،بغیر لائسنس اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر دو ہزار روپے جرمانہ ہے۔