سندھ ہائیکورٹ ، اسکیم 33 میں پارک کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پرڈپٹی کمشنر ایسٹ سے عملدرآمد رپورٹ طلب

پیر 18 مارچ 2024 16:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے اسکیم 33 میں پارک کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پرڈپٹی کمشنر ایسٹ سے عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔پیرکو سندھ ہائی کورٹ میں اسکیم 33 میں پارک کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو رفاعی پلاٹ کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔ایڈووکیٹ عثمان فاروق نے بتایا کہ اسکیم 33 میں لیاری سوسائٹی پارک میں غیر قانونی تعمیرات ہورہی ہیں۔بلڈر مافیا پارک کی زمین پر قبضہ کر رہے ہیں۔درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ غیر قانونی تعمیرات اور قبضے سے علاقہ مکین پریشان ہیں۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر سے آئندہ سماعت پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی

متعلقہ عنوان :