گیس چولہے میں آتی نہیں ، گیس کے بل ہزاروں میں آتے ہیں، عبدالرزاق خان

ماہ رمضان المبارک میں سحروافطار کے اوقات میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،رہنماجماعت اسلامی

پیر 18 مارچ 2024 16:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ فوری بند کی جائے، گیس لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجرین کردی۔بنارس، مومن آباد، پاک کالونی، شیر شاہ،میٹروول، اورنگی،بلدیہ سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں سحر و افطار کے ٹائم گیس کا غائب ہونا معمول بن گیا۔

۔

(جاری ہے)

گیس کی لوڈ شیڈنگ سے گھریلو خواتین متاثر ہورہی ہے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کرنا حکومت اور تواناء فراہم کرنے والے اداروں کا وطیرہ بن چکا ہے۔ماہ رمضان المبارک میں سحروافطار کے اوقات میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ سکون سے سحری وافطار ی تو بنائی جاسکے۔گیس چولہے میں اتی نہیں لیکن گیس کے بل ہزاروں میں آتے ہیں تواناء فراہم کرنے والے ادارے بھاری برقم بلز دے کر عوام الناس کو دوہری ازیت میں مبتلا کرہے ہیں ۔ غریب عوام پہلے ہی مہنگاء و بیروزگاری کے عفریت سے نبرد آزما ہے۔ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں گیس اور بجلی کی بندش نہیں ہونی چاہئے اور بلا تعطل شہریوں کو گیس فراہم کی جائے ۔