کوکنگ آئل کی پیداورمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ،بناسپتی گھی کی پیداوارمیں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، پاکستان بیورو برائے شماریات

پیر 18 مارچ 2024 16:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) ملک میں کوکنگ آئل کی پیداورمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ بناسپتی گھی کی پیداوارمیں معمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری 2024 تک کی مدت میں ملک میں 367265 میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 22.29 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 300334 میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

(جاری ہے)

جنوری میں ملک میں 52358 میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 6.79 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جنوری میں ملک میں 49029 میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ملک میں 877951 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.75 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 884541 میٹرک ٹن گھی کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔ جنوری 2024 میں ملک میں 127046 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارحاصل ہوئی جوگزشتہ سال جنوری کے 139975 میٹرک ٹن سے 9.24 فیصدکم ہے۔\395

متعلقہ عنوان :