پنجاب میں بغیر نمبری گاڑیوں و ٹوکن ٹیکس نادہندہ کیخلاف کریک ڈائون سمیت ڈیفالٹر گاڑیوں پر " سٹکرز چسپا نگی مہم " جاری ہے۔ڈی جی ایکسائز فیصل فرید

پیر 18 مارچ 2024 17:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول و موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل فیصل فرید نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں بغیر نمبری گاڑیوں و ٹوکن ٹیکس نادہندہ مالکان کے خلاف کریک ڈائون سمیت ڈیفالٹر گاڑیوں پر " سٹکرز چسپا نگی مہم " جاری ہے۔" اے پی پی" سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل فرید نے بتایا کہ اس سلسلہ میں صوبہ بھر میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹیمیں متحرک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بغیر رجسٹریشن گاڑی چلانا قانونی ممنوع ہے لہذا نئی گاڑی فروخت کرتے وقت اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ گاڑی خریدار اپنی گاڑی فوری ایکسائز سے رجسٹر کروائے،سیکنڈ ہینڈ گاڑی خریدار پر لازم ہے کہ وہ 30 دن کے اندر گاڑی ملکیت اپنے نام ٹرانسفر کروائے، ملکیت تبدیلی کی سہولت آن لائن میسر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ اسی طرح محکمہ ایکسائز نے بغیر نمبری گاڑیوں و ٹوکن ٹیکس نادہندہ مالکان خلاف کریک ڈائون شروع کر رکھا ہے لہذا ایکسائز ناکوں پر پریشانی سے بچنے کے لئے شہری اپنا ٹوکن ٹیکس بر وقت جمع کرائیں۔

اس ضمن میں دفتر آنے کی ضرورت نہیں ہے،ٹیکس ادائیگی کی آن لائن سہولت سے استفادہ کریں۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ موٹر رجسٹرنگ اتھارٹی کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایکسائز کا ڈیفالٹر گاڑیوں پر " سٹکرز چسپانگی مہم" کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، مذکورہ مہم کا مقصد نادہندہ گاڑیوں پر سرخ رنگ کے نہ اترنے والے سٹکرز لگا کر مالکان کو واجبات جمع کروانے کی یاد دہانی کرانا ہے،سرخ رنگ والے سٹیکرز پر درج عبارت میں اپنا واجب الادا گاڑی کا ٹوکن ٹیکس فوری جمع کروائیں،بصورت دیگر گاڑی کی رجسٹریشن منسوخ کی جا سکتی ہے۔

ڈی جی ایکسائز نے کہا کہ تمام اہم شاہراہیں،سگنلز،گول چکرز،شاپنگ مالز،مارکیٹوں،تعلیمی اداروں، سرکاری دفاتر اور بازاروں کو خصوصی ٹارگٹ کیا جائے گا۔\395

متعلقہ عنوان :